Skip to main content

پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر پاکستانی فینز فخر کریں گے۔ ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکٹر کے رول کےلیے بھی تیار ہوں، یہ نیا تجربہ ہوگا۔ اگر کھلاڑی کی بہتری اس کو ریسٹ دینے میں ہے تو اس کو ریسٹ دیا جائے گا۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں توقعات کا بوجھ ہوتا ہے۔ میں کافی حقیقت پسند ہوں، راہ میں کہیں کہیں رکاوٹیں آتی ہیں، میرا کام ان رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی کےلیے سب سے اہم چیز تسلسل اور ڈسپلن ہے۔میری موجودگی میں پاکستان ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کی اہمیت ہوگی۔ ہیڈ کوچ پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلتی ہے، کھلاڑیوں سے اس موضوع پر بات کروں گا کہ ہمیں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے۔ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیسٹ، کرسٹن وائٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر، اظہر محمود نائب ہونگے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دوسروں کے اسٹائل دیکھنے کی بجائے دوسروں کو اپنا اسٹائل دکھانا چاہتے ہیں۔ اگر ہم تسلسل اور ڈسلپن کو اپنا لیں تو بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ کرنے کےلیے صرف رن ریٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کنڈیشنز اور حریف کو جانچے بغیر ہم پانچ رنز فی اوور کی اوسط پر نہیں جاسکتے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی پلاننگ کنڈیشنز اور حریف کے مطابق کریں۔ اگر ہر سیریز سے قبل اس کے نکات کے مطابق تیاری کریں تو کامیابی ملے گی۔ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ اسٹائل اور برانڈ کی بات ہر کوئی کرتا ہے، اہم بات سب کو اپنے رول کا معلوم ہونا ہے۔ میں پاکستان میں وقت گزاروں گا تاکہ ڈومیسٹک پلیئرز پر نظر رکھوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ایک کیمپ لگایا جارہا جس میں فٹنس اور اسکلز پر کام ہوگا۔ ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکٹر کے رول کےلیے بھی تیار ہوں، یہ نیا تجربہ ہوگا۔ کوشش ہوگی کہ اسکواڈ کا انتخاب کنڈیشنز اور حریف کو دیکھ کر کریں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کا عزم ہیڈ کوچ پاکستان ریڈ بال ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کا دھیان رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ہر فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔ اگر ہم پلیئرز سے ان کا بہترین چاہتے ہیں تو ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جس تعداد میں کرکٹ ہو رہی ہے اس میں پلیئرز کو آرام دینا اہم ہے۔ کرکٹ میں صرف میچ ڈے نہیں، ٹریننگ کا وقت، سفر کا وقت، یہ سب اہم ہے۔ یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جو بھی میدان میں اترے، 100 فیصد تازہ دم ہو۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم میں مشترکہ سوچ پیدا کرنا ہوگی۔ ہم ہر بار وہی 11 کھلاڑیوں سے مشقت کی توقع نہیں رکھ سکتے۔ ٹیم میں 70 فیصد تیار نہیں، مکمل ریڈی پلیئرز کو میدان میں اتارنا ہے۔ جیسن گلیسپی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینج کرنے کےلیے گیری کرسٹن سے بھی رابطے میں ہوں۔ کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں، ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے چیلنج کے لیے تیار ہوں، جیسن گلیسپی انکا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں کو مسلسل ہر وقت کھلاتے رہیں گے تو ان کی ناکامی کا اندیشہ بڑھے گا۔ ہم کسی کھلاڑی کو ناکام ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ ساتھ پلیئرز کے انفرادی مفادات کا تحفظ بھی کرنا ہوگا۔ اگر کھلاڑی کی بہتری اس کو ریسٹ دینے میں ہے تو اس کو ریسٹ دیا جائے گا۔ رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک آنا یقینی طور پر چیلنج ہے۔ ہم ہر سیریز کے مطابق پلان کرکے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے، اس میں ورک ایتھیکس اور مثبت ارادہ ملانا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ہر گیم کےلیے بہترین انداز میں تیار ہوں۔ گلیسپی، کرسٹن پاکستان کرکٹ کو بلندی پر لے جانے کیلئے پرعزم، فارمولا بھی بتا دیا انکا کہنا تھا کہ ٹیم سے یہ نہیں کہوں گا کہ آسٹریلیا کی طرح کھیلیں، ہم ہر ٹیم سے مثبت چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔ ہمارا چاہے جو بھی حریف ہو، ہمیں اس کے گیم کے انداز سے مثبت چیزیں سیکھنا چاہئیں۔ جیسن گلیسپی نے کہا کہ میرا کام پاکستانی کرکٹرز کے کھیل میں مزید نکھار لانا اور اس کو بہترین ٹیم بنانا ہے۔ ٹیم میں ہر فرد کا مشترکہ ہدف پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب بنانا ہے۔ پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر پاکستانی فینز فخر کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ فینز پاکستان ٹیم کے 12ویں کھلاڑی ہوتے ہیں۔ فینز کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کو زبردست توانائی ملتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Chelsea eye Enzo Maresca as new manager - reports

Chelsea are holding converses with make Leicester's Enzo Maresca their new lead trainer, as indicated by English media reports. The Italian, who until last year was Energy Guardiola's aide at English bosses Manchester City, has managed a prompt re-visitation of the Chief Association for the Foxes following their transfer a year prior. His style of football is likewise said to have dazzled Chelsea bosses, with Sky Sports detailing Monday the Blues had requested that Leicester for authorization talk straightforwardly to Maresca, whom they added was the London club's favored decision. Chelsea are on the chase after another chief in the wake of leaving Mauricio Pochettino. He spent only one season in control at Stamford Scaffold, with Brentford's Thomas Blunt and Kieran McKenna, who drove Ipswich to first class advancement behind Leicester, additionally connected with the opening. Pochettino left after a late flood brought about Chelsea completing 6th in the Chief A...

Brazil wins bid to host 2027 FIFA Women’s World Cup

The Ladies' Reality Cup will be held in South America interestingly after Brazil won the option to have the 2027 competition, soccer's administering body FIFA declared on Thursday. The declaration was made at the 74th FIFA Congress in Bangkok, Thailand, with the choice cycle chose by an open decision in favor of the initial time. Brazil's offered won 119 votes, FIFA said, while a joint bid from Belgium, the Netherlands and Germany ('BNG') got 78. The US and Mexico had at first entered a joint bid, yet pulled out it in April, expressing that they would rather zero in on facilitating the competition in 2031. "Congrats to Brazil," FIFA president Gianni Infantino said. "We will have the best World Cup in Brazil." Brazil has facilitated the men's Reality Cup in 1950 and 2014. "We realized we would praise a triumph for South American ladies' soccer and world soccer for ladies," said Ednaldo Rodrigues, leader of the Brazilian...

All sides had to provide the International Cricket Council (ICC) with a provisional 15-man squad for the 2024 Men's T20 World Cup by 1 May.

Bunch A Canada Saad Container Zafar (commander), Aaron Johnson, Dilon Heyliger, Dilpreet Bajwa, Unforgiving Thaker, Jeremy Gordon, Junaid Siddiqui, Kaleem Sana, Kanwarpal Tathgur, Navneet Dhaliwal, Nicholas Kirton, Pargat Singh, Ravinderpal Singh, Rayyankhan Pathan, Shreyas Movva. Holds: Tajinder Singh, Aaditya Varadharajan, Ammar Khalid, Jatinder Matharu, Parveen Kumar. India Rohit Sharma (commander), Yashasvi Jaiswal, Virat Kohli, Suryakumar Yadav, Rishabh Gasp, Sanju Samson, Hardik Pandya, Shivam Dube, Ravindra Jadeja, Axar Patel, Kuldeep Yadav, Yuzvendra Chahal, Arshdeep Singh, Jasprit Bumrah, Mohammed Siraj. Holds: Shubman Gill, Rinku Singh, Khaleel Ahmed and Avesh Khan. Gasp to make India return at T20 World Cup Ireland Paul Stirling (commander), Imprint Adair, Ross Adair, Andrew Balbirnie, Curtis Campher, Gareth Delany, George Dockrell, Graham Hume, Josh Close to nothing, Barry McCarthy, Neil Rock, Harry Tector, Lorcan Exhaust, Ben White, Craig Youthful. Adair named ...